اے پیارے خدا وصف ادا ہو نہیں سکتا، عثمان غنی کا
دلچسپ معلومات
مناقب در شان حضرت عثمان غنی
اے پیارے خدا وصف ادا ہو نہیں سکتا، عثمان غنی کا
اس واسطے کہتا ہوں بنا دے مجھے شیدا، عثمان غنی کا
ہے یاد مجھے بیعتِ رضواں کا وہ قصہ، کیا خوب بیاں تھا
جس وقت بنا ہاتھ مرے پیارے نبی کا، عثمان غنی کا
ہے تیسرا گل باغِ خلافت کا شگفتہ، کیا نور ہے آہا
تازہ ہے جو گلزار جہاں فیض ہے کس کا، عثمان غنی کا
ہیں نور خدا صل علیٰ جب مرے احمد، یہ نور محمد
دیکھے مری آنکھوں سے ذرا کوئی تماشا، عثمان غنی کا
کامل تھے ہر ایک بات میں کیا آپ کا کہنا، اللہ رے رتبہ
پوری تھی حیا اور بہت علم تھا اعلیٰ، عثمان غنی کا
جو ظلم کے در پے تھے سمجھ ان کی تھی الٹی، اللہ کی مرضی
کیا رتبہ تھا افسوس کسی نے نہیں سمجھا، عثمان غنی کا
بندہ ہے ترا گو کہ برا ہے کہ بھلا ہے، لیکن یہ دعا ہے
ہو عشق الٰہی دل شایق میں بھی پیدا، عثمان غنی کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.