Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

قبلۂ ارباب دیں ہے روئے خیر المرسلیں

میر شمس الدین فیض

قبلۂ ارباب دیں ہے روئے خیر المرسلیں

میر شمس الدین فیض

MORE BYمیر شمس الدین فیض

    قبلۂ ارباب دیں ہے روئے خیر المرسلیں

    طاق بیت اللہ ہے ابروئے خیر المرسلیں

    عارض پر نور کا خاکہ ہے خورشید سحر

    صبح صادق ہے غبار کوئے خیر المرسلیں

    سورہ و الشمس ہے رخسار تابانِ رسول

    معنی واللیل ہے گیسوئے خیر المرسلیں

    تقویت ہوتی ہے جاں کو دل کو ہوتا ہے سرور

    بوئے جاں پرور ہے بوئے موئے خیر المرسلیں

    ہے ید بیضائے موسیٰ پنجہ انور کا عکس

    موج بحر نور ہے بازوئے خیر المرسلیں

    عطریت پیدا کسی گل میں نہ ہوگی حشر تک

    گر نہ ہمدوش صبا ہو بوئے خیر المرسلیں

    جس نے دیکھا ہے نہ ہو نور مجسم کو کبھی

    دیکھ لے وہ قامت نیکوے خیر المرسلیں

    آرزو یہ ہے کہ وقت نزع ہو یا حشر ہو

    یا الٰہی رو مرا ہو سوئے خیر المرسلیں

    ناز اس کی شان میں آیا ہو جب خلق عظیم

    کیا رقم ہو مجھ سے وصف خوئے خیر المرسلیں

    مجھ کو اے رضواں نہیں کچھ طوبیٔ جنت سے کام

    یاد آتا ہے قد دلجوئے خیر المرسلیں

    باغ جنت کی ہوا کو میں کبھی آنے نہ دوں

    ہے مرے سر میں ہوائے کوئے خیر المرسلیں

    آفتاب مغفرت کی دید کا مشتاق ہوں

    جلد دکھلا دے خدایا روئے خیر المرسلیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے