Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

وہ دلبر کیوں خفا ہے کیا سبب ہے

میراں شاہ جالندھری

وہ دلبر کیوں خفا ہے کیا سبب ہے

میراں شاہ جالندھری

MORE BYمیراں شاہ جالندھری

    وہ دلبر کیوں خفا ہے کیا سبب ہے

    وہ کیا میری خطا ہے کیا سبب ہے

    وہی فاعل وہی مفعول ہے وہ

    یہ عاجز کیا بلا ہے کیا سبب ہے

    وہی تھا اور وہی ہوگا وہی ہے

    عجب ناز وادا ہے کیا سبب ہے

    وہی فی الارض میں اور والسما میں

    وہی عرش علیٰ ہے کیا سبب ہے

    وہی میرا طبیب راز دل ہے

    وہی میری دوا ہے کیا سبب ہے

    وہ ایسا ہم سے کیوں بگڑا ہے یارو

    نہ چکھ مہرو وفا ہے کیا سبب ہے

    تصدق کر دیا میں جان و دل کو

    وہ کیوں مجھ سے چھپا ہے کیا سبب ہے

    جدا ہے وہ نہ اس سے میں جدا ہوں

    یہ کیوں جور و جفا ہے کیا سبب ہے

    کوئی اس کے سوا ہو تو کہے وہ

    یہ کیا جھگڑا پڑا ہے کیا سبب ہے

    سدا ہے میراںؔ شاہ مشتاق و شیدا

    مگر وہ بے ریا ہے کیا سبب ہے

    مأخذ :
    • کتاب : گلدستۂ میران شاہ (Pg. 41)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے