Font by Mehr Nastaliq Web

رکھتے ہیں میرے آقا سارے جہاں کی خبریں

مرزا جاوید بیگ

رکھتے ہیں میرے آقا سارے جہاں کی خبریں

مرزا جاوید بیگ

MORE BYمرزا جاوید بیگ

    رکھتے ہیں میرے آقا سارے جہاں کی خبریں

    تحت الثریٰ سے لے کر ہر آسماں کی خبریں

    جل جائیں جس سے آگے روح الامیں کے پر بھی

    سرکار جانتے ہیں بےشک وہاں کی خبریں

    احوالِ عرش و کرسی میزان و پل سے واقف

    کیں مرحمت خدا نے ان کو جناں کی خبریں

    افلاک کی مسافت کتنی ہے کتنے تارے

    سرکار جانتے ہیں ہر کہکشاں کی خبریں

    وہ نیک یا کہ بد ہے انجام اس کا کیا ہے

    مولا نے ان کو دی ہیں ہر انس و جاں کی خبریں

    ہو کر رہیں گی پوری لاریب ہیں وہ سچی

    دیکھے گا سارا عالم کن کی زباں کی خبریں

    آئیں گے ابنِ مریم حضرت امامِ مہدی

    سرکار دے رہے ہیں ہر ہر نشاں کی خبریں

    احوال سب عیاں ہیں سرکار دے رہے ہیں

    جنگ و جدل کی خبریں امن و اماں کی خبریں

    مرزاؔ یہی عقیدہ دل میں بسائے رکھنا

    ہو کر رہیں گی ظاہر اس غیب داں کی خبریں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے