Font by Mehr Nastaliq Web

غلام ان کے در کا نمایاں نمایاں

مرزا جاوید بیگ

غلام ان کے در کا نمایاں نمایاں

مرزا جاوید بیگ

MORE BYمرزا جاوید بیگ

    غلام ان کے در کا نمایاں نمایاں

    ہے شاہوں سے اچھا نمایاں نمایاں

    اِطاعت جو پیارے نبی کی کرے گا

    جہاں میں رہے گا نمایاں نمایاں

    کتابِ خدا کو محبت سے دیکھو

    ہے کردار ان کا نمایاں نمایاں

    نہیں کوئی بھی ان کے جیسا جہاں میں

    شہِ دین و دنیا نمایاں نمایاں

    گل سرخ ہے جیسے پھولوں میں اعلیٰ

    رسل میں ہیں آقا نمایاں نمایاں

    رِسالت کا اِتمام ہے مصطفیٰ پر

    ہے قرآن کہتا نمایاں نمایاں

    نہیں کوئی ایسی عمارت زمیں پر

    نبی کا ہے روضہ نمایاں نمایاں

    اسے خسروی سے ہے بہتر فقیری

    جو ہے ان کا منگتا نمایاں نمایاں

    پکارا انہیں جب کبھی رنج و غم میں

    کرم ان کا برسا نمایاں نمایاں

    انہیں کے کرم کی بدولت ہے مرزاؔ

    سخن آج تیرا نمایاں نمایاں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے