Font by Mehr Nastaliq Web

شاہِ ہر دوسرا آپ ہیں آپ ہیں

مرزا جاوید بیگ

شاہِ ہر دوسرا آپ ہیں آپ ہیں

مرزا جاوید بیگ

MORE BYمرزا جاوید بیگ

    شاہِ ہر دوسرا آپ ہیں آپ ہیں

    احمدِ مجتبیٰ آپ ہیں آپ ہیں

    مٹ گئی تیرگی ہوگئی روشنی

    نورِ رب العلیٰ آپ ہیں آپ ہیں

    مشکلیں آفتیں کیوں ڈرائیں ہمیں

    جب کہ مشکل کشا آپ ہیں آپ ہیں

    انتخاب آپ کی ذات کا ہو گیا

    یا نبی مصطفیٰ آپ ہیں آپ ہیں

    ہوگئی ہے نبوت رسالت تمام

    خاتم الانبیا آپ ہیں آپ ہیں

    خوں کے پیاسوں کو دے جو کہ امن و اماں

    ایسے بس رہنما آپ ہیں آپ ہیں

    کیوں نہ مالک کہوں کیوں نہ مولیٰ کہوں

    کہ حبیبِ خدا آپ ہیں آپ ہیں

    عبد ہیں بے مِثال اے شہِ خوش خِصال

    اپنے رب کی عطا آپ ہیں آپ ہیں

    خوف مرزاؔ کو ہو حشر کا کِس لیے

    اس کے حامی شہا آپ ہیں آپ ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے