Font by Mehr Nastaliq Web

حق سے بندوں کو ملایا آپ نے

مرزا جاوید بیگ

حق سے بندوں کو ملایا آپ نے

مرزا جاوید بیگ

MORE BYمرزا جاوید بیگ

    حق سے بندوں کو ملایا آپ نے

    نارِ دوزخ سے بچایا آپ نے

    منبعِ انوار ہے ذات آپ کی

    ظلمتوں کو ہے مٹایا آپ نے

    لڑتے مرتے تھے جو ایک اک بات پر

    قلب کو ان کے ملایا آپ نے

    جو کسی سے ہو سکا نہ ہو سکے

    کام وہ کر کے دکھایا آپ نے

    اختیار ایسا خدا نے دے دیا

    ڈوبے سورج کو پھرایا آپ نے

    آخری حج رہنما آئین ہے

    دل نشیں خطبہ سنایا آپ نے

    اس کو دنیا میں شہنشاہی ملی

    ہے گدا جس کو بنایا آپ نے

    کوئی داتا اور کوئی خواجہ بنا

    رنگ ہے جس پر چڑھایا آپ نے

    دو جہاں میں اٹھ نہیں سکتا کبھی

    جس کو نظروں سے گرایا آپ نے

    بس وہی عاشق مدینے جا سکا

    جس کسی کو ہے بلایا آپ نے

    آسرا مرزاؔ کی بخشش کا ہوا

    مدح خواں اپنا بنایا آپ نے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے