Font by Mehr Nastaliq Web

اگر دل میں شہنشاہِ مدینہ کی محبت ہے

مرزا جاوید بیگ

اگر دل میں شہنشاہِ مدینہ کی محبت ہے

مرزا جاوید بیگ

MORE BYمرزا جاوید بیگ

    اگر دل میں شہنشاہِ مدینہ کی محبت ہے

    یہی ایمان کا مقصود ہے اور راہِ جنت ہے

    دلوں کو اپنے ان کی یاد سے معمور تم رکھنا

    سکونِ زندگانی ذکرِ آقا کی بدولت ہے

    ہجومِ ابتلا و غم اگرچہ ہے تو کیا پروا

    مرے احوال سے شاہِ زمن کو واقفیت ہے

    مزین ان کی سیرت سے کرو تم زندگی اس میں

    نجات و کامرانی ہے بشر کی سالمیت ہے

    کرم سے ان کے جو لمحات طیبہ میں گزارے ہیں

    انہیں لمحات کا ہر پل مرے دل میں ودیعت ہے

    دیا آقا نے جو حج الوداع میں آخری خطبہ

    نہایت دل نشیں باتیں ہیں ان میں جامعیت ہے

    نبی کے چار یاروں کی ہر اک خوبی نرالی ہے

    صداقت ہے عدالت ہے سخاوت ہے شجاعت ہے

    تجھے کیا خوف محشر کا تری بگڑی بنانے کو

    شفیعِ عاصیاں کی جب کہ اے مرزاؔ شفاعت ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے