خدا رکھے_گا ہمیشہ یہ آشیانہ بخیر
خدا رکھے گا ہمیشہ یہ آشیانہ بخیر
ہمارے قبلۂ عالم کا آستانہ بخیر
خدا کرے کہ دلوں کو یہ چوگ ملتی رہے
رہے یہ مہر و محبت کا آب و دانہ بخیر
مہار پاک میں جاری سماع و رقص رہے
سرود و کیف کا وجد آفریں ترانہ بخیر
مہ و ستارہ وہاں سر جھکا کے کہتے ہیں
تری زمین سلامت ترا زمانہ بخیر
میں اس برس بھی اسیر غم زمانہ رہا
قبول عذر کی امید ہے بہانہ بخیر
اگرچہ ذوق حضوری نصیب ہو نہ سکا
خدا کا شکر کہ ہے شوق غائبانہ بخیر
کسی نے مجھ کو دلاسے میں یہ بشارت دی
پسند آ گئی مدح قلندرانہ بخیر
- کتاب : صبح باراں (Pg. 4)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.