Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سر وہی سر ہے جو سودائے پیمبر لائے

جامی چریا کوٹی

سر وہی سر ہے جو سودائے پیمبر لائے

جامی چریا کوٹی

سر وہی سر ہے جو سودائے پیمبر لائے

دل وہی د ل ہے جو عکس رخِ حیدر لائے

یہ تو بس شیرِ خدا ہی تھے جومنزل منزل

مژدہ بدر کبھی مژدہ خیبر لائے

اب سہی جاتی نہیں طعنے کی باتیں یارب

لوگ کہتے ہیں کہ ہم پھوٹا مقدر لائے

اللہ اللہ رے امامت ونبوت کا مزاج

لائے حیدر اسے تو اس کو پیمبر لائے

ٹپکا پڑتا ہے نگاہوں سے جلالِ داور

کس کی ہمت ہے جو تابِ رخِ حیدر لائے

کس طرح اس کو مسلماں کہے غیرت حق

سربازار جو زینب کو کھلے سرلائے

جامِ رحمت میں چھپا کر مئے عرفاں جامیؔ

بادہ نوشوں کے لئے ساقی کوثر لائے

مأخذ :
  • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 98)
  • Author : عرفان عباسی

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے