محمد ادھر بھی ذرا دیکھنا
ہمیں بھی او نور خدا دیکھنا
ہمارے دل و جاں کہ جان جہاں
بتا دو تم ہی تم کو کیا دیکھنا
مسیحا مسیحا کے جانوں کی جاں
یہ کشتوں کو اپنے ذرا دیکھنا
نکلتا ہے دم حسرت دید میں
ہمیں اب او دل کی دوا دیکھنا
تمہیں دیکھنے کو ترستے ہیں ہم
ہے مضطر دل مبتلا دیکھنا
نگاہ کرم سے ہمیں دیکھ کر
ہمارا یہ پھر دیکھنا دیکھنا
دل و دیں تمہارے حوالے ہیں سب
بروں کو کرم سے بھلا دیکھنا
خدا کے سوا اور تمہارے سوا
کسے دیکھنا اور کیا دیکھنا
سکون جگر ہے سرور نظر
جمال محمد ذرا دیکھنا
ہے بلبل کا جینا گلوں سے مگر
مری زندگی آپؐ کا دیکھنا
سگ در ہے غوثیؔ حضور آپؐ کا
اسے پیار سے دیکھنا دیکھنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.