Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

درود اس پر سلام اس پر ہر اک کلام وبیاں سے پہلے

اسلم  لکھنوی

درود اس پر سلام اس پر ہر اک کلام وبیاں سے پہلے

اسلم لکھنوی

MORE BYاسلم لکھنوی

    درود اس پر سلام اس پر ہر اک کلام وبیاں سے پہلے

    جو ذہن قدرت میں جلوہ گر تھا وجود کون ومکاں سے پہلے

    تھیں پاک روحیں جلو میں رقصاں درود فخرزماں سے پہلے

    غبار اٹھتا ہے جس طرح سے فضا میں ہر کارواں سے پہلے

    وہیں کوئی وجہ دو جہاں تھا ظہور نام ونشاں سے پہلے

    وہیں کوئی جگمگا رہا تھا چلی تھی دنیا جہاں سے پہلے

    ملا ہے جس کو تمہارا دامن ہوا وہ روشن ضمیر انتا

    کہ عشق صادق کے آئینے میں یقیں کو پایا گماں سے پہلے

    کوئی یہ شان کرم تو دیکھے کوئی یہ شان عطا تو دیکھے

    کہ بھیج دی اس نے رحمت گنہ کے وہم وگماں سے پہلے

    ازل سے ہے سربلند انساں مگر کسی ک نظر نہ پہنچی

    تڑپ رہی تھی جبینِ آدم کشاکشِ امتحاں سے پہلے

    ہوائے دنیا ابھی سے اسلمؔ مذاق الفت اڑا رہی ہے

    نثار کوئے رسول ہوں گے قدم تو نکلیں یہاں سے پہلے

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد دسویں (Pg. 45)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے