تری کیا مدح ہو مجھ سے ادا اے احمد مرسل
تری کیا مدح ہو مجھ سے ادا اے احمد مرسل
خلیل الرحمٰن سہارن پوری
MORE BYخلیل الرحمٰن سہارن پوری
تری کیا مدح ہو مجھ سے ادا اے احمد مرسل
ترے بندے ہیں سارے اتقیا اے احمد مرسل
کتابوں آسمانی میں خبر دی حق تعالیٰ نے
نہیں تم سا جہاں میں دوسرا اے احمدِ مرسل
عدوے جاں مرا شیطاں ہے تم ہو خضر راہ احمد
خدا کے قرب کا رستہ دکھا اے احمد مرسل
بھروسا ہے قیامت میں خدا بخشےگا ہم کو بھی
نہ ہوگی رد کبھی ہر گز دعا اے احمد مرسل
ترے خاک درِ روضہ مرے اس درد دل کی بس
بنی ہے فیض سے تیرے دوا اے احمد مرسل
ہزاروں دید سے تیرے ہو ے فخر ولی ہر دم
ادھر بھی اک نظر ہو جا ذرا اے احمد مرسل
یقیں ہے روز محشر میں تمہاری ہی شفاعت ہے
ہماری محو ہوں گی سب خطا اے احمد مرسل
امام انبیا تم ہو جہاں کے پیشوا تم ہو
ملایک کے تمہیں ہو مقتدا اے احمد مرسل
بہت کی فکر مدحت میں اڑایا مرغ عقل اپنا
نہ پایا بام رفعت کا پتہ اے احمد مرسل
پھروں کب تک میں آوارہ رہوں کب تک میں ناکارہ
مجھے راہ حقیقت اب بتا اے احمد مرسل
کہاں تک طایر فکر رسا کو ہو مرے پرواز
شکستہ پر ہوا اور وہ تھکا اے احمد مرسل
کرو اب حکم یثرب کا بلا لیجے مجھے واللہ
بھلا کب تک رہوں تم سے جدا اے احمد مرسل
قیامت تک نہ ہوگا وہ کبھی تشنہ دہن ہرگز
کہ جس نے جام الفت کا پیا اے احمد مرسل
ترے ادنیٰ سے چاکر ہیں گروہ جن و انساں سب
مطیع حکم ہے جس نے سنا اے احمد مرسل
خلیل اس نام احمد پر پڑھو لا کھوں درود دیں تم
جہاں پر ہے تری ہر دم عطا اے احمد مرسل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.