ہے کسی کا کیا بھروسہ کوئی کیا لے جائے گا
ہے کسی کا کیا بھروسہ کوئی کیا لے جائے گا
آستانہ پر محمد کے خدا لے جائے گا
نذرِ دل کردوں گا جاکر احمدِ مختار کو
اور کیا شے ہے جو مجھ جیسا گدا لے جائے گا
جب میں دیکھوں گا جمالِ احمدِ پُرنور کو
دل کو پہلو سے مرے وہ دلربا لے جائے گا
لوگ دیکھیں گے تماشا روضۂ پر نور پر
مثل مجنوں جب مجھے شوق بقا لے جائے گا
یہ کڑی منزل ہے عرفاں کی سمجھ لے اے عمرؔ
لے گیا تجھ کو تو کوئی رہنما لے جائے گا
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش حصہ دوئم (Pg. 237)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.