Font by Mehr Nastaliq Web

ہے بے رنگی کے آئینہ میں نقشہ شکل انساں کا

محسن کاکوروی

ہے بے رنگی کے آئینہ میں نقشہ شکل انساں کا

محسن کاکوروی

MORE BYمحسن کاکوروی

    ہے بے رنگی کے آئینہ میں نقشہ شکل انساں کا

    تعالیٰ شانہ یہ روپ ہے کس حس پنہاں کا

    توارد شکل حوروں میں سہی مضمون قرآں کا

    مگر اللہ رے مطلع ناظم قدرت کے دیواں کا

    مورخ اگلے وفتوں کا ہے عشق اس سے کوئی پوچھے

    کہ حق کے بعد ازل میں نور تھا کس روئے تاباں کا

    کہوں ایمان کی سو بار اٹھا لوں سر پہ قرآں کو

    کوئی ثانی نہ یزداں کا نہ اس محبوب یزداں کا

    وہ ہم صورت ہے معنی پرور عالم کی رحمت کا

    وہ ہم معنیٰ ہے صورت آفریں کے لطف و احساں کا

    خمیدہ نخل اعجاز اس کے اثمار خوارق سے

    رسیدہ میوہ اس کی تربیت سے زہد و عرفاں کا

    بتوں کو مثل مردا سنگ پیسادست قدرت نے

    بنایا اپنے ہاتھوں سے جو مرہم زخم ایماں کا

    لقب امی و مثل لوح محفوظ اس کے سینے میں

    بھرا علم والین و آخریں پیدا و پنہاں کا

    حمایت اہل عالم کی اشارہ عین رحمت کا

    شفاعت عاصیوں کی اک کرشمہ چشم احساں کا

    خود سے بعد جو پہلے الف کو نون ایماں سے

    خدا سے قرب جو پچھلے الف سے نور ایماں کا

    خدا جانے حبیب کبریا جانے کہ کیا گزری

    ہوا جب سامنا عشق آفریں کے روئے تاباں کا

    مأخذ :
    • کتاب : نعت کے چند شعرائے معتقدین (Pg. 73)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے