Sufinama

کلمہ ملا کتاب ملی اور خدا ملا

معین راہی

کلمہ ملا کتاب ملی اور خدا ملا

معین راہی

MORE BYمعین راہی

    کلمہ ملا کتاب ملی اور خدا ملا

    سب کچھ ملا جو ایک درِ مصطفیٰ ملا

    پہلے تو کچھ نہیں تھے مگر ان کے جب ہوئے

    عزت ملی مقام ملا مرتبہ ملا

    حالات کی ہے دھوپ کڑی ہم ہیں ناتواں

    نسبت نبی کی جب سے ملی آسرا ملا

    راہِ طلب میں جب بھی ستایا گیا ہوں میں

    تب تب مجھے پھر ایک نیا حوصلہ ملا

    بے ڈھنگ زندگی تھی مگر آپ کے طفیل

    ہر لمحۂ حیات کو اک ضابطہ ملا

    دائی حلیمہ آپ کا اونچا ہوا نصیب

    جب آپ کو حضور کے گھر کا پتہ ملا

    راہی غلام ان کے غلاموں کا جب ہوا

    خود آگہی بھی مل گئی حق کا پتہ ملا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے