اب نہیں دل میں کسی بت کا خیال
اب نہیں دل میں کسی بت کا خیال
شکر ایزد ہے بہت اچھا خیال
دل پہ ذکرِ شمع روئے یار سے
نور برسانے لگا میرا خیال
اتحادِ قلب ہو جب یار سے
غیر کا جانب نہیں ہوتا خیال
عارض و گیسو جو ہیں مدِ نظر
ہے نہایت خوب اور زیبا خیال
کھل گئے اسرار مخفی یک بیک
ہم نے جب دلدار کا باندھا خیال
دلربا ہو جب حجاب اندر حجاب
جاسکے واں پھر کہو کس کا خیال
- کتاب : Nuzhat-un-Nazireen (Pg. 58)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.