Font by Mehr Nastaliq Web

میرا قلم ہے نعت کے اظہار کے قریب

معظم سدا معظمؔ

میرا قلم ہے نعت کے اظہار کے قریب

معظم سدا معظمؔ

MORE BYمعظم سدا معظمؔ

    میرا قلم ہے نعت کے اظہار کے قریب

    لگتا ہے آج میں بھی ہوں سرکار کے قریب

    جس کو عروج رف رفِ نعتِ حضور دے

    ہو کیوں نہ عرشِ بخششِ غفار کے قریب

    شادابیاں نثار نے خضریٰ کے حسن پر

    جنت کھڑی ہے روضۂ سرکار کے قریب

    ابرِ کرم کا ہالہ ہو جس طرح گردِ ماہ

    چھائی ہے زلف یوں رخِ دلدار کے قریب

    گھیرے ہیں پھول خارِ مدینہ کو اس طرح

    پیاسے ہوں جیسے ساغرِ سرشار کے قریب

    حاجت نہیں ہے چاند کی طیبہ میں رات کو

    کیا کم ہے نور گنبد و مینار کے قریب

    چھینٹا نویدِ وصل کا دے دے سحابِ جود

    آبِ شفا ہو ہجر کے بیمار کے قریب

    خوشبو میں بس گئی ہے قبائے حیاتِ کل

    گھڑیاں گزاریں چند جو عطار کے قریب

    فیضِ ثنائے گل ہے معظمؔ کہ خود چمن

    ہیں کسبِ فیض کو مرے اشعار کے قریب

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے