Font by Mehr Nastaliq Web

نطقِ حق تیری بات اے طویل السکوت

معظم سدا معظمؔ

نطقِ حق تیری بات اے طویل السکوت

معظم سدا معظمؔ

MORE BYمعظم سدا معظمؔ

    نطقِ حق تیری بات اے طویل السکوت

    خامشی سرِ ذات اے طویل السکوت

    افصحِ خلق مصدر بلاغت کا ہے

    آپ کی بات بات اے طویل السکوت

    عالمِ واجب و ممتنع آپ ہیں

    مالکِ ممکنات اے طویل السکوت

    دے رہا ہوں تری یاد کی فوج سے

    لشکرِ غم کو مات اے طویل السکوت

    تیرے گیسوئے مشکیں سے ہیں فیضیاب

    یہ گھٹا مشک رات اے طویل السکوت

    ہو مری گفتگو مختصر اور مفید

    لغو سے دے نجات اے طویل السکوت

    ہوں عطا مجھ کو روزانہ اشعارِ نعت

    کم سے کم پانچ سات اے طویل السکوت

    روزِ محشر معظمؔ کے غیرِ ثنا

    نہ کھلیں پرچہ جات اے طویل السکوت

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے