Font by Mehr Nastaliq Web

ہو جائے گی ہر شوکتِ شاہانہ سبوتاژ

معظم سدا معظمؔ

ہو جائے گی ہر شوکتِ شاہانہ سبوتاژ

معظم سدا معظمؔ

MORE BYمعظم سدا معظمؔ

    ہو جائے گی ہر شوکتِ شاہانہ سبوتاژ

    پر ہوگا مرے شاہ کا منگتا نہ سبوتاژ

    دیوانۂ دل سر سوئے روضہ کرے ساجد

    یا رب نہ ہو یہ جذبۂ مستانہ سبوتاژ

    اے مظہرِ توحید ہر اک دور میں تجھ سے

    کعبہ ہوا آباد صنم خانہ سبوتاژ

    حاصل ہیں جو نعتِ گلِ طیبہ کی بہاریں

    ایماں کا گلستاں کبھی ہوگا نہ سبوتاژ

    اٹھے ہیں اگر ہاتھ ترے یادِ نبی سے

    ہے زاہد ناداں تری دوگانہ سبوتاژ

    یہ حصرِ رفعنا میں ہے وہ حکمِ فنا میں

    مدحت کدہ آباد غزل خانہ سبوتاژ

    انسان کو انسانی روش تو نے بتائی

    اور کر دیے اطوارِ بہیمانہ سبوتاژ

    بیمار و چلو بر درِ عیسائے مدینہ

    تاحشر نہ ہوگا یہ شفا خانہ سبوتاژ

    بجھنے کو نجوم و مہ و خور ہیں اے معظمؔ

    ہوگی نہ مگر طلعتِ جانانہ سبوتاژ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے