Font by Mehr Nastaliq Web

بخشش کا نور لائی ہے صبحِ جمالِ یار

معظم سدا معظمؔ

بخشش کا نور لائی ہے صبحِ جمالِ یار

معظم سدا معظمؔ

MORE BYمعظم سدا معظمؔ

    بخشش کا نور لائی ہے صبحِ جمالِ یار

    شبنم میں جب نہائی ہے صبحِ جمالِ یار

    رخصت ہوئی خزانِ شبی از پئے ابد

    کیسی بہار لائی ہے صبح جمال یار

    ظلماتِ حشر ہوں کہ شبِ فرقت و الم

    ہر دم تری دہائی ہے صبحِ جمالِ یار

    بدلی سے چاند نکلا ہے تو نے جو اک ذرا

    چہرے سے شب ہٹائی ہے صبحِ جمالِ یار

    کیوں ربِّ ذوالجلال کے زیرِ جلال ہوں

    حصّے میں جن کے آئی ہے صبحِ جمالِ یار

    تجھ پر وہ پیار آیا کہ رب نے بھی تیری شان

    والفجر سے بتائی ہے صبحِ جمالِ یار

    اپنا ہے کب یہ صبح کا نور و نشاط و حسن

    سب تجھ سے مانگ لائی ہے صبح جمالِ یار

    اشکوں کے کچھ چراغ سرِ شام جل اٹھے

    دیدار کی دہائی ہے صبح جمالِ یار

    تب سے بندھی ہے نور سے جب سے صباح نے

    تیری قسم اٹھائی ہے صبحِ جمالِ یار

    جنت میں شام کیوں ہو معظمؔ کہ جب وہاں

    جوبن پہ اپنے آئی ہے صبحِ جمالِ یار

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے