Font by Mehr Nastaliq Web

درود آپ کی نرمیٔ صلح جو پر

معظم سدا معظمؔ

درود آپ کی نرمیٔ صلح جو پر

معظم سدا معظمؔ

MORE BYمعظم سدا معظمؔ

    درود آپ کی نرمیٔ صلح جو پر

    سلام آپ کی بخششِ عفو خو پر

    سبھی طائرانِ سخن کہہ رہے ہیں

    کہ یے عرشِ توصیف امکاں سے اوپر

    کبھی ایسا مہکا ہوا چاند دیکھا

    جسے پانے تارے چلیں اس کی بو پر

    مجھے قطرۂِ جامِ شہ بس ہے دنیا

    نہیں تھوکتا بھی میں تیرے سبو پر

    اجالی ہے کربل میں جس نے شبِ دین

    سلام آپ کے اس مہِ خوبرو پر

    مدینے میں مچلو اے دیوانو لیکن

    نظر بھی رہے حکمِ لا ترفعو پر

    خدا یوں مٹا دے انائے معظمؔ

    یہ قربان ہو جائے تذکارِ ھو پر

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے