Font by Mehr Nastaliq Web

میکدے سے نہ کوئی جام سے کام

معظم سدا معظمؔ

میکدے سے نہ کوئی جام سے کام

معظم سدا معظمؔ

MORE BYمعظم سدا معظمؔ

    میکدے سے نہ کوئی جام سے کام

    ہم کو ہے مصطفیٰ کے نام سے کام

    نور سے ربط کیا اندھیرے کو

    نار کو کیا ترے غلام سے کام

    رمز محبوب اور محب جانیں

    ہے فرشتے کو بس پیام سے کام

    ان کی تعظیم ہم نہ چھوڑیں گے

    رکھ منافق تو اپنے کام سے کام

    ذکرِ رخسار و زلف کرتے ہیں

    ہم کو ہے یادِ صبح و شام سے کام

    طالبانِ جمالِ یار کو کیا

    حور مقصورہ فی الخیام سے کام

    بابِ معراج میں نہیں اچھا

    مبحثِ خرق و التیام سے کام

    یادِ قد و دہان و زلف میں ہے

    بس الف میم اور لام سے کام

    منکرو تم کو بھی پڑے گا ضرور

    روزِ محشر شہِ انام سے کام

    ہو معظمؔ کوئی بھلا کہ برا

    ان کو ہے صرف لطف عام سے کام

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے