ساقی علی ہیں ہاتھ میں عرفاں کا جام ہے
دلچسپ معلومات
منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)
ساقی علی ہیں ہاتھ میں عرفاں کا جام ہے
رندانِ حق چلو کہ بڑا اہتمام ہے
شیرِ خدا جہاں میں بلندی کا نام ہے
میں کیا سمجھ سکوں جو علی کا مقام ہے
حسنِ عمل ہی شانۂ زلفِ حیات ہے
ایماں ہے یہ علی کا نبی کا پیام ہے
اب لیجیے خبر مری شاہِ ابو تراب
اہلِ جفا کی زد میں تمہارا غلام ہے
مولیٰ مرے عطا کریں صدقہ حسین کا
دستِ طلب اٹھائے ہر اک خاص و عام ہے
مولیٰ سہارا دیجیے اپنے مبینؔ کو
ایسی قضا ہے آج کہ جینا حرام ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.