Font by Mehr Nastaliq Web

اے خدا سارے جہاں کو ہے بنایا تو نے

محمد آصف قادری

اے خدا سارے جہاں کو ہے بنایا تو نے

محمد آصف قادری

MORE BYمحمد آصف قادری

    اے خدا سارے جہاں کو ہے بنایا تو نے

    پھول کلیوں سے اسے خوب سجا یا تو نے

    اپنی قدرت کے مظاہر سے زمیں کو ڈھانپا

    اس میں پھر لاکھوں خزانوں کو چھپایا تو نے

    نام بھی تیرا نہ آتا تھا خدایا ہم کو

    عقل دی اور ہمیں خود ہی سکھایا تو نے

    مانگتا جاؤں گا جب تک نہ بھرے گی جھولی

    ہو نہ مایوس کا مژدہ ہے سنایا تو نے

    پھر رہے تھے جو بھٹکتے ہوئے تاریکی میں

    راستہ ان کو اجالوں کا دکھایا تو نے

    شکر بس تیرا ادا کرتا رہے یہ آصفؔ

    جس کو محتاج فقط اپنا بنایا تو نے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے