Font by Mehr Nastaliq Web

ذکرِ احمد اپنی عادت کیجیے

محمد آصف قادری

ذکرِ احمد اپنی عادت کیجیے

محمد آصف قادری

MORE BYمحمد آصف قادری

    ذکرِ احمد اپنی عادت کیجیے

    اس طرح اظہارِ الفت کیجیے

    چاہتے ہیں گر خدا کی رحمتیں

    پیارے آقا سے محبت کیجیے

    ان کی یادیں دل میں رکھیے ہر گھڑی

    اور یوں سامانِ راحت کیجیے

    دوجہاں میں سرخرو ہو جائیے

    ہر عمل پابندِ سنت کیجیے

    بول اٹھیں گے قبر میں منکر نکیر

    آ گئے آقا زیارت کیجیے

    حشر میں ہو گی یہ بخشش کا سبب

    رات دن آقا کی مدحت کیجیے

    رحمۃ اللعٰلمینی کے طفیل

    یا نبی ہم پر بھی رحمت کیجیے

    آپ ہیں مخلوق کے حاجت روا

    پوری آصفؔ کی بھی حاجت کیجیے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے