Font by Mehr Nastaliq Web

درد دل شکر ہے مستقل ہوگیا

محمد احمد پرتاپ گڑھی

درد دل شکر ہے مستقل ہوگیا

محمد احمد پرتاپ گڑھی

MORE BYمحمد احمد پرتاپ گڑھی

    درد دل شکر ہے مستقل ہوگیا

    اب تو شاید مرا دل بھی دل ہوگیا

    لذت زیست ہی خاک میں مل گئی

    عشق جب سے مرا مضمحل ہوگیا

    ان کی نظروں کی برکت ذرا دیکھیے

    سوزش دل مرا سازِ دل ہوگیا

    وہ تڑپ ہائے اب دل میں پاتا نہیں

    ہے غضب زخم دل مند مل ہوگیا

    چھیڑ اہلِ محبت کی معراج ہے

    بے خبر ہائے تو مشتعل ہوگیا

    اب نہ افراط باقی نہ تفریط ہے

    عشق کامل ہوا معتدل ہوگیا

    پہلے احمدؔ مجھے دردِ الفت ملا

    رفتہ رفتہ وہی درد دل ہوگیا

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے