Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کس دل میں عشق سے نہ لگا تیرِ مصطفیٰ

محمد حسین فقیر

کس دل میں عشق سے نہ لگا تیرِ مصطفیٰ

محمد حسین فقیر

کس دل میں عشق سے نہ لگا تیرِ مصطفیٰ

وہ کون ہے کہ جو نہیں نخچیرِ مصطفیٰ

دیکھا نہیں ہے اس کو مگر جوشِ عشق میں

پھرتی ہے میری آنکھوں میں تصویر مصطفیٰ

رحمت ہے ہم کو خرمن کفار کو ہے برق

کیا طرفہ شان رکھتی ہے تنویر مصطفیٰ

یا رب ہمیشہ قید علائق سے دور رکھ

اور مجھ کو رکھ تو پائے بزنجیرِ مصطفیٰ

گرتی تھی مثلِ سایہ زمین پر عدوئے دیں

پڑتا تھا جن پہ سایہ شمشیر مصطفیٰ

سنگ و شجر سلام و کلام ان سے کرتے ہیں

انسان کو کیا نہ ہوئے گی تاثیر مصطفیٰ

کیا لطف ہے، حدیثِ محمد میں کیا کہوں

رہتی ہے دل میں لذتِ تقریر مصطفیٰ

کیا تاب ہے کہ کوئی مفسر بیاں کرے

قرآں کی جو حدیث ہے تفسیرِ مصطفیٰ

کیا کچھ خدا بھی خوش ہے محمد سے اے فقیرؔ

تقدیر ہے موافقِ تدبیر مصطفیٰ

مأخذ :

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے