Font by Mehr Nastaliq Web

جب رخ پہ تمہارے زلفیں ہوں واللیل کا طغریٰ ہو جائے

محمد ابراہیم صدیقی

جب رخ پہ تمہارے زلفیں ہوں واللیل کا طغریٰ ہو جائے

محمد ابراہیم صدیقی

MORE BYمحمد ابراہیم صدیقی

    جب رخ پہ تمہارے زلفیں ہوں واللیل کا طغریٰ ہو جائے

    رخسار فروزاں جس دم ہوں تمثیل والضحیٰ ہو جائے

    فردوس کی رنگت کچھ بھی نہیں کتنی ہی دلارا ہو جائے

    گلزارِ مدینہ کیا کہیے اک خار ہی طوبیٰ ہو جائے

    فاراں کی سعادت کیا کہیے جلووں سے مجلی ہو جائے

    ہر ذرے کی قسمت کیا کہنا صد طور تجلی ہو جائے

    ہر خار حریفِ جنت ہے ذرہ بھی وہاں کا ماویٰ ہے

    ہے فیض جمال رنگیں یہ اس شان کا طیبہ ہو جائے

    طوفانِ شقاوت اٹھا ہے عصیاں کا تلاطم برپا ہے

    ہے دین کی کشتی موجوں میں اب پار یہ بیڑا ہو جائے

    بگڑی وہ بنانے آیا ہے اک شوق کی دنیا لایا ہے

    ہے دیر سے حاضر روضے پر خوشترؔ کو اشارہ ہو جائے

    مأخذ :
    • کتاب : Khushbu-e-Khushtar

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے