الحمد فاتحہ ہے قرآن_کریم کا
الحمد فاتحہ ہے قرآن کریم کا
لا رب ورق ہے الف لام میم کا
جب سے لیا ہے نام خدائے رحیم کا
خطرہ نہیں رہا مجھے دوزخ و جحیم کا
کیسے کروں میں شکر غفور و رحیم کا
عرفان مجھے بخشا رسولؐ کریم کا
بندہ ہوں کس کا بندہ ہوں رب کریم کا
یعنی شفیع حشر رؤف الرحیم کا
مجھے کو پتہ ہے خوف نہیں ہے جحیم کا
ہوگا جو فیصلہ میرے حق میں کریم کا
اس نعت تمام پا عظمت ہے گواہ
مجھے کو شعور راہ مستقیم کا
ہر ذرہ ہے جہاں کا عکس وجود ذات
حادث بتا رہا ہے پتہ کیا قدیم کا
صدقہ حضور پاک کا انجام ہو بغیر
عالم بڑا ہی سخت ہے امید و بیم کا
ہر بے خبر کی رہتی ہے ہر پل نئے خبر
بندہ یہ خوشترؔ ایسے خبیر و علیم کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.