Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

دیکھوں میں اپنی آنکھوں سے روضہ صدرالدین بخاری کا

محمد عرفان

دیکھوں میں اپنی آنکھوں سے روضہ صدرالدین بخاری کا

محمد عرفان

دلچسپ معلومات

منقبت درشان حضرت صدرالدین سہروردی راجو قتال (اوچ-بہاول پور)

دیکھوں میں اپنی آنکھوں سے روضہ صدرالدین بخاری کا

کاش کبھی ہوجائے اشارہ صدرالدین بخاری کا

آنے والا در پر سائل لوٹا نہیں محروم کبھی

لے کے گیا دامن میں وہ صدقہ صدرالدین بخاری کا

یوں تو جہاں میں اور بھی ہیں جو درد کا درماں کرتے ہیں

چاہیے میرے دل کو مداوا صدرالدین بخاری کا

دین کی رہبر آج بھی دنیا میں نسل ربانی ہے

فضلِ خدا سے گلشن مہکا صدرالدین بخاری کا

وہ تو ہوا گجرات کا والی وہ تو ہوا مخدومِ اودھ

جس نے بھی کھایا ہے ٹکڑا صدرالدین بخاری کا

مجھ کو بھی ہے عرفانِؔ محبت مجھ پہ بھی ہے فیضانِ کرم

میری بھی بستی میں ہے گھرانہ صدرالدین بخاری کا

مأخذ :
  • کتاب : Sukhanwaran-e-Izzat (Pg. 454)

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY
بولیے