Font by Mehr Nastaliq Web

مرے مرشد و راہبر شاہ قاتل

محمد اسمٰعیل شورؔ

مرے مرشد و راہبر شاہ قاتل

محمد اسمٰعیل شورؔ

MORE BYمحمد اسمٰعیل شورؔ

    دلچسپ معلومات

    نوٹ: یہ مشاعرہ حضرت قاتلؔ اجمیری کے عرس کی مناسبت سے عیدگاہ میدان، بندر روڈ، کراچی میں منعقد ہوا تھا، اس مشاعرے کی صدارت بہزادؔ لکھنوی نے فرمائی تھی، جبکہ مصرعِ طرح ’’تمہیں ڈھونڈتی ہے نظر شاہِ قاتل‘‘ مقرر کیا گیا تھا۔

    مرے مرشد و راہبر شاہ قاتل

    کرم کی ہو مجھ پر نظر شاہ قاتل

    مجھے جگہ اپنے قدموں میں دے دو

    بنوں ذرۂ خاکِ در شاہ قاتل

    تصور میں جس وقت چاہوں بلا لوں

    ہو نالوں میں اتنا اثر شاہ قاتل

    نہیں کوئی عالم میں ثانی تمہارا

    تمہیں ڈھونڈتی ہے نظر شاہ قاتل

    مرے دین و دنیا میں تم ہو سہارا

    کرم ہو مرے حال پر شاہ قاتل

    نبی کے ہو پیارے علی کے دلارے

    ولایت کے روشن قمر شاہ قاتل

    بس اب شورؔ کی التجا ہے تو یہ ہے

    قیامت میں لیجے خبر شاہ قاتل

    مأخذ :
    • کتاب : Gulha-e-Aqidat (Pg. 44)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے