Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

میرے آقا مرے سرکار کرم فرمائیں

مجاہد حسین رضوی

میرے آقا مرے سرکار کرم فرمائیں

مجاہد حسین رضوی

MORE BYمجاہد حسین رضوی

    میرے آقا مرے سرکار کرم فرمائیں

    اَن گنت ہوگئے آزار کرم فرمائیں

    شور میں اہلِ ضلالت کے دبی جاتی ہے

    حامیِ دیں کی بھی گفتار کرم فرمائیں

    حق پرستوں میں بڑھا نفس پرستی کا مرض

    یہ تو مٹنے کے ہیں آثار کرم فرمائیں

    اب تو طوفان کی زد پر ہے ہماری کشتی

    المدد اے شہِ ابرار ! کرم فرمائیں

    ہوں غلام آپ کے زندانِ انا سے آزاد

    انکساری ہو اثر دار کرم فرمائیں

    بھولنے والے ہمیں دیکھ کے منزل پائیں

    اتنا مضبوط ہو کردار کرم فرمائیں

    دست و بازو کو عطا کیجئے قوت آقا !

    ہے حسنؔ حق کا طرف دار کرم فرمائیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے