Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

زندگی بھر ہم ثنائے مرتضیٰ کرتے رہے

معجز جونپوری

زندگی بھر ہم ثنائے مرتضیٰ کرتے رہے

معجز جونپوری

MORE BYمعجز جونپوری

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان حضرت علی مرتضیٰ (نجف-عراق)

    زندگی بھر ہم ثنائے مرتضیٰ کرتے رہے

    یوں نماز عشق بے سجدہ ادا کرتے رہے

    یا علی لب پر رہا اپنے یہ اٹھتے بیٹھتے

    ہم عمل سے شرح قول مصطفیٰ کرتے رہے

    زندگی کی رہ گذاروں میں کہاں کی ٹھوکریں

    دستگیری ہر قدم مشکل کشا کرتے رہے

    ہر قدم دشواریوں کا سامنا پھر بھی علی

    خدمتِ دینِ محمد مصطفیٰ کرتے رہے

    رہبری کے نام پر اٹھا کیے فتنے بہت

    یہ علی کا حوصلہ تھا سامنا کرتے رہے

    تھی نگاہ مرتضیٰ صفین سے تا کربلا

    شیر حق تنظیم اربابِ دفا کرتے رہے

    یوم خندق ضربتِ حیدر نے مشکل ڈال دی

    وہ کڑی منزل تھی حضرت بھی دعا کرتے رہے

    یوں شب ہجرت علی سوئے تھے چادر تان کر

    رات بھر دشمن قیاس مصطفیٰ کرتے رہے

    میں نصیری تو نہیں لیکن کہوں گا یا علی

    آپ بندے تھے مگر کارِ خدا کرتے رہے

    اب محمد کا چمن قائم رہے گا حشر تک

    آبیاری عمر بھر شیر خدا کرتے رہے

    ہم نے دیکھا جلوۂ حق روئے حیدر دیکھ کر

    کم نظر تکذیب آیاتِ خدا کرتے رہے

    حشر میں معجزؔ تمنائے شفاعت خوب ہے

    کیا وفا کا حق بھی دنیا میں ادا کرتے رہے

    مأخذ :
    • کتاب : اؤلیائے کرام اور شعرائے عظام آستانۂ مولیٰ علی پر (Pg. 311)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے