Font by Mehr Nastaliq Web

نظر آتے نہیں اور لطف یہ دل کے قریں تم ہو

مجرم دسوہہ

نظر آتے نہیں اور لطف یہ دل کے قریں تم ہو

مجرم دسوہہ

MORE BYمجرم دسوہہ

    نظر آتے نہیں اور لطف یہ دل کے قریں تم ہو

    جسے پھر بھی زمانہ چاہتا ہے وہ حسیں تم ہو

    تصور نے تمہارے معجزے کیا کیا دکھائے ہیں

    زمیں سے تا فلک تم ہو فلک سے تا زمیں تم ہو

    سمائے ہو تمہیں تم نور بن کر میری آنکھوں میں

    مرے لب پر تمہیں تم ہو مرے دل میں تمہیں تم ہو

    زمانہ جس پہ مرتا ہے خدا خود جس کا شیدا ہے

    وہ ماہِ جاں ستاں تم ہو وہ مہرِ دلنشیں تم ہو

    تمہارے واسطے ہی تو ہوئی تخلیق عالم کی

    حقیقت میں زمانے کی بنائے اولیں تم ہو

    سیہ کاروں کو کیا دھڑکا گنہگاروں کو کیا کھٹکا

    شفیع المذنبیں تم، رحمت اللعالمیں تم ہو

    جہاں بھر کے خزانوں میں فقط اللہ ہی اللہ ہے

    محمد مصطفیٰ گنجِ سعادت کے امیں تم ہو

    خدا پر جان دیتے ہیں ہزاروں عاشقانِ حق

    مگر جس پر خدا جاں دے وہ محبوبِ حسیں تم ہو

    تمہیں پر ہوگئیں ہیں ختم ساری رحمتیں حق کی

    جبھی مجرمؔ سمجھتا ہے کہ ختم المرسلیں تم ہو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے