Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

معراج کی رتیا دھوم یہ تھی، اِک راج دلارا آوت ہے

ممتاز گنگوہی

معراج کی رتیا دھوم یہ تھی، اِک راج دلارا آوت ہے

ممتاز گنگوہی

MORE BYممتاز گنگوہی

    معراج کی رتیا دھوم یہ تھی، اِک راج دلارا آوت ہے

    لولاک کا سہرا سرسو ہے، وہ احمد پیارا آوت ہے

    حوروں نے کہا جب بِسمِ اللہ، غِلماں نے پکارا اِلاّ اللہ

    خود رب نے کہا ماشااللہ، محبوب ہمارا آوت ہے

    جبریلِ امیں یہ کہتے چلے، اے عرشیو تمرے بھاگ جگے

    تعظیم کو سب ہو جاؤ کھڑے، سرادار تمہارا آوت ہے

    یٰسیں کی چمک ہے داتن میں، طہٰ کا کرشمہ آنکھن میں

    والفجر کا جلوہ گالن میں، وہ عرش کا تارا آوت ہے

    مازاغ کا کجلہ نہیں بھرے، والشمس کا بٹنہ مکھ پہ مَلے

    ہے میم کا گھونگھٹ سہرے تَلے، وہ رب کا سنوارا آوت ہے

    دھرتی سے اٹھا آفاق چڑھا، ممتاز یہ غل تھا چاروں طرف

    لو حق سے ملنے صلِ علی، سردار ہمارا جاوت ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے