Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہم ایسے محوِ عشقِ روئے صابر ہوتے جاتے ہیں

منشی عبدالقادر بھڑوچی

ہم ایسے محوِ عشقِ روئے صابر ہوتے جاتے ہیں

منشی عبدالقادر بھڑوچی

MORE BYمنشی عبدالقادر بھڑوچی

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان صابرپاک حضرت علاؤالدین علی احمد (کلیر،اتراکھنڈ)

    ہم ایسے محوِ عشقِ روئے صابر ہوتے جاتے ہیں

    نثارِ قامتِ دلجوئے صابر ہوتے جاتے ہیں

    لبھائے لیتی ہے دل کو ادائے شانِ محبوبی

    کرشمے کیا کوئی جادوئے صابر ہوتے جاتے ہیں

    تڑپنے لوٹنے پر اپنے سو سو بار ہیں صدقے

    کہ ہم بھی کشتہ ابروئے صابر ہوتے جاتے ہیں

    تعجب تو یہ ہے دنیا میں جوحو روں کے ہیں عاشق

    ہوا خواہانِ باغِ کوئے صابر ہوتے جاتے ہیں

    جسے کعبہ سمجھتے ہیں اسے قبلہ سمجھتے ہیں

    خدا کے بندے اب یوں سوئے صابر ہوتے جاتے ہیں

    ہمارے دل کے داغوں سے بھی اک خوشبو نکلتی ہے

    عجب گل ہیں کہ کھل کر خوئےصابر ہوتے جاتے ہیں

    انہیں کا نیک طالع نیک اختر نیکیوں میں ہے

    وہی ہیں نیک جو نیکوئے صابر ہوتے جاتے ہیں

    قرینے خوب ہیں یہ بزمِ خاصانِ الہی کے

    جو ہم پہلوہیں ہم پہلوئے صابر ہوتے جاتے ہیں

    کہیں سب کیوں نہ اے اعجازؔ چشتی صابری مجھ کو

    مرے دل پر بھی اب قابوئے صابر ہوتے جاتے ہیں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے