Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

کچھ نہیں خوف اگرچہ ہوں گنہگاروں میں

موسیٰ لدھیانوی

کچھ نہیں خوف اگرچہ ہوں گنہگاروں میں

موسیٰ لدھیانوی

MORE BYموسیٰ لدھیانوی

    کچھ نہیں خوف اگرچہ ہوں گنہگاروں میں

    شافعِ حشر کے لیکن ہوں طلب گاروں میں

    شغل ہے آپ کے ہی نام کا گھر باروں میں

    دھوم ہے آپ ہی کی گلیوں میں بازاروں میں

    یا نبی دستِ کرم سے مجھے لو جلد نکال

    ہوں دبا جاتا گناہوں کے میں انباروں میں

    ہوں نہ زردار نہ طالب ہے مجھے چلنے کی

    نام کس طرح کروں درج میں زواروں میں

    اے خدا حشر تلک بھی نہ رہائی ہو نصیب

    دل میرا عشقِ نبی کے ہے گرفتاروں میں

    دیکھتے کیا ہو طبیبو مجھے میں ہوں وہ مریض

    جس مسیحا کے مسیحا بھی ہے بیماروں میں

    کس طرح طیبہ تلک ہوگی رسائی مولیٰ

    میں نہ زرداروں میں ہوں اور نہ پرداروں میں

    حشر میں آپ نظر آئیں گے یوں نبیوں میں

    جس طرح چودہویں کا چاند عیاں تاروں میں

    ہو گلِ گلشنِ یثرب پہ دل و جاں سے فدا

    اے عنا دل ہے دھرا کیا تیرے گلزاروں میں

    اے خداوندِ جہاں ہے یہ دعا موسیٰؔ کی

    نام ہو درج میرا زمرۂ زرداروں میں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے