دل سے آقا کی ہو توقیر تو ہو جاتی ہے نعت
دل سے آقا کی ہو توقیر تو ہو جاتی ہے نعت
ہو خیالات میں تطہیر تو ہو جاتی ہے نعت
درس گہ نعت کی لاریب ہے قرآن عظیم
پائیں قرآن سے تنویر تو ہو جاتی ہے نعت
صرف الفاظ و معانی سے نہیں کچھ حاصل
جب عمل کی بھی ہو تاثیر تو ہو جاتی ہے نعت
مصحف روے پیمبر کی ہر ایک آیت کی
کوئی کرتا ہے جو تفسیر تو ہو جاتی ہے نعت
رنج و آلام کے طوفانوں سے بچنے کے لیے
دل سے ہو نالۂ شبگیر تو ہو جاتی ہے نعت
بگڑے حالات پہ آقا کے تصور کے طفیل
جگمگا اٹھتی ہے تقدیر تو ہو جاتی ہے نعت
ان کی مدحت کے ارادے میں مشاہد رضویؔ
حرف کرتے رہیں تحریر تو ہو جاتی ہے نعت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.