Sufinama

آپ ہیں دل کی چاہت تصدق علی

مشتاق احمد

آپ ہیں دل کی چاہت تصدق علی

مشتاق احمد

MORE BYمشتاق احمد

    آپ ہیں دل کی چاہت تصدق علی

    اہلِ دل کی ہیں راحت تصدق علی

    کر دیا سر ہستی عیاں آپ نے

    آپ ہیں بابِ رحمت تصدق علی

    سرِّ احمد بھی عالم پہ ظاہر کیا

    ہیں عجب شانِ قدرت تصدق علی

    کتنے جبریل در ماندۂ راہ ہیں

    اڑ چلے برق صورت تصدق علی

    ہاتھ خالی نہ کوئی سوالی گیا

    ایسے ہیں با سخاوت تصدق علی

    کتنے قالی کو حالی بنا کر چلے

    میرے پیر طریقت تصدق علی

    ترجماں سرِّ اسررا معنی کے ہیں

    آپ ہیں گنجِ حکمت تصدق علی

    بحرِ فیضان ہے روضۂ امجدی

    آپ ہیں ابر رحمت تصدق علی

    کیوں نہ ’’ارشاد اعظم‘‘ بنے حرزِ جاں

    ہیں کمالِ ولایت تصدق علی

    اے میاں ! جان فرقت نہ لے کہیں

    ہو عطا آب وصلت تصدق علی

    کاسۂ عشق مشتاقؔ لے کر چلو

    خود کریں گے عنایت تصدق علی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے