تو نہ اترے قلب میں جب تک نظر کے راستے
تو نہ اترے قلب میں جب تک نظر کے راستے
منکشف ہوتے کہاں ہیں تیرے در کے راستے
یہ مدینے کے مسافر کا ہے اعجازِ خرام
ڈھل گئے دلکش اجالوں میں سفر کے راستے
مل گیا آنکھوں کو جس دم نورِ محبوبِ خدا
خود نمایاں ہو گئے عیب و ہنر کے راستے
اللہ اللہ! ہادیِ دوراں کی آوازِ جمیل
بے خبر کے دل میں جاگ اٹھے، خبر کے راستے
دوڑ پڑتا ہوں جنوں میں تیرے در کو بار بار
لگ گئے قدموں کو میرے، تیرے در کے راستے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.