محمد آبروئے مؤمناں ہیں
محمد آبروئے مؤمناں ہیں
محمد بادشاہِ مرسلاں ہیں
محمد شرحِ آیاتِ الٰہی
کتابِ رطب و یابس کا بیاں ہیں
خدا کی عظمت و قدرت کے جلوے
رخِ پُرنور سے ان کے عیاں ہیں
خدا نے عرش پر جن کو بلایا
یہی تو وہ معزز میہماں ہیں
ہے پیدائش انہیں کی اصلِ عالم
یہی بے شک بنائے ایں و آں ہیں
انہیں کے دم سے ہے ساری خدائی
یہی تو رونقِ بزمِ جہاں ہیں
جو سنگ ریزے حضوری میں ہیں حاضر
وہ رشکِ لعل و یاقوتِ جناں ہیں
محب ان کا چہیتا ہے خدا کا
یہ محبوبِ خدائے دوجہاں ہیں
حسنؔ سن! ہاتفِ غیبی پکارا
بہ فضلِ رب وہ تجھ پر مہرباں ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.