Sufinama

مدینے اور مکے میں ازل کی تابناکی ہے

مظفرالدین صاحب

مدینے اور مکے میں ازل کی تابناکی ہے

مظفرالدین صاحب

MORE BYمظفرالدین صاحب

    مدینے اور مکے میں ازل کی تابناکی ہے

    خدائی میں خدا کی بادشاہی مصطفیٰ کی ہے

    خدا کے پاس وہ توقیر شاہِ انبیا کی ہے

    انہی سے ابتدا کی تھی انہی پر انتہا کی ہے

    نمازِ عشق ان کے آستانے پر ادا کی ہے

    دلِ بیتاب تو کیا جانے کہ کیا صورت دعا کی ہے

    نہ پھیریں گے کبھی وہ ہاتھ خالی ہے یقیں یوں بھی

    جو اہلِ جود ہیں عادت انہیں بذل و عطا کی ہے

    رموزِ دین و دنیا آپ جانیں یا خدا جانے

    نبی کا جو بھی منشا ہے وہی مرضی خدا کی ہے

    قبولیت خود آگے بڑھ کے استقبال کو آئی

    محمد مصطفیٰ کے نام سے جب بھی دعا کی ہے

    رہے محروم رہ جانے سے دربارِ نبی میں ہم

    قضا کا کام تھا افسوس اس نے یہ خطا کی ہے

    یہ وہ گہوارہ جنبانی ہے جو سونے نہیں دیتی

    ہمارے دل کی ہر دھڑکن ترے اندازِ پا کی ہے

    مرا دستِ گدائی دین ہے ان کی سخاوت کی

    مسلسل التجاؤں میں خوشی حاجت روا کی ہے

    سنائی نعت جب میں نے یہ دربار رسالت میں

    سرِ عرشِ بریں اک دھوم صاحبؔ مرحبا کی ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے