Sufinama

نہیں آپ سا دوسرا غوث اعظم

مظفرالدین صاحب

نہیں آپ سا دوسرا غوث اعظم

مظفرالدین صاحب

MORE BYمظفرالدین صاحب

    دلچسپ معلومات

    منقبت در شان شیخ عبدالقادر جیلانی (بغداد-عراق)

    نہیں آپ سا دوسرا غوث اعظم

    محب حبیب خدا غوث اعظم

    مرادِ دل مصطفیٰ غوث اعظم

    نبی کے ہو دست عطا غوث اعظم

    در گنج عرفان و عشق محمد

    ولاسے تمہاری کھلا غوث اعظم

    ہوئے تم جو راضی خدا بھی ہے راضی

    ہیں راضی رسولِ خدا غوث اعظم

    یقیں ہے مجھے اپنی منزل رسی کا

    مرے پیشوا رہنما غوث اعظم

    ملے کچھ تو نعم البدل مجھ کو آخر

    شب ہجر کا دو صلہ غوث اعظم

    تمہی تو ہو نائب رسولِ خدا کے

    غریبوں کا ہو آسرا غوثِ اعظم

    علو مرتبت آپ ہیں اؤلیا ہیں

    برا ہوں، میں سب سے برا غوثِ اعظم

    خدا بھی اسی کا خدائی بھی اس کی

    ہوا دل سے جو آپ کا غوث اعظم

    فدا جان و دل سے تصدق تھے تم پر

    فدائی تھے تم پر فدا غوث اعظم

    سند قادریت کی صاحبؔ نے پائی

    ملا جو بھی تم سے ملا غوث اعظم

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے