بندہ بنا چکی ہے ہم کو ادائے_صابر
دلچسپ معلومات
منقبت در شان صابر پاک شیخ علاؤالدین علی احمد صابر (رورکی-اتراکھنڈ)
بندہ بنا چکی ہے ہم کو ادائے صابر
جان ہے نثار صابر دل ہے فدائے صابر
دیکھی جو قدسیوں نے شان ادائے صابر
بے اختیار بولے ہم ہیں فدائے صابر
جلوہ سما گیا ہے مرشد کا تن بدن میں
آنکھوں میں نور صابر دل میں ضیائے صابر
چاہے گدا بنا دے چاہے امیر کر دے
راضی ہیں ہم اسی میں جو ہے رضائے صابر
مضطرؔ مری نظر میں شاہوں کی کیا حقیقت
اللہ نے کہا ہے مجھ کو گدائے صابر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.