نعت کہنے کو مدینے کی فضا ہو آمین
نعت کہنے کو مدینے کی فضا ہو آمین
اور اس فضل پہ دل جھوم رہا ہو آمین
بندۂ عشق نہ مشکل میں گھرا ہو آمین
اور گھر جائے تو تو عقدہ کشا ہو آمین
بے حجابانہ جنہیں دیکھنے کی تاب نہیں
کیف دیدار بھی اک ان کی ادا ہو آمین
فرحت عشق ملے جس سے سر شام الم
ہم نشیں آپ کے کوچے کی ہوا ہو آمین
کہہ گئے نعت جو اسلاف وہی کہتا ہوں
فکر فرسودہ کا انداز نیا ہو آمین
اہل بیت ان کے قیامت میں مجھے اپنا کہیں
پیش سرکارؐ یہ اعزاز عطا ہو، آمین
عشق سرکار سے خالی زہے قسمت اپنا
دل نہ تھا اور نہ ہے اور کبھی نا ہو آمین
کہہ رہے ہیں فریدیؔ مرے احباب سخن
فردیت آپ کے شعروں میں سدا ہو آمین
- کتاب : Takheelaat (Pg. 192)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.