نعت
قدم آپ کا جبکہ آیا نہیں تھا
تو دنیا میں بھی یہ اجالا نہیں تھا
بتوں سے کیا پاک حضرت نے آ کر
وہ بت خانہ پہلے تھا کعبہ نہیں تھا
وہ تھا نور ہی نور روشن جہاں میں
قد پاک کا جس سے سایا نہیں تھا
کہا یہ فرشتوں نے معراج کی شب
کوئی ایسا انسان دیکھا نہیں تھا
لگانا تھا تو تجھ کو احمدؐ سے سنجرؔ
بتوں سے تجھے دل لگانا نہیں تھا
- کتاب : دیوان سنجرالمعروف گلدستہ کلام سجنر (Pg. 5)
- Author : سنجر غازیپوری
- مطبع : شیخ غلام حسین اینڈ سنز تاجران کتب کشمیری بازار لاہور
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.