Font by Mehr Nastaliq Web

مست بادل سرِ کہسار نظر آتے ہیں

نفیس الحسنی

مست بادل سرِ کہسار نظر آتے ہیں

نفیس الحسنی

MORE BYنفیس الحسنی

    مست بادل سرِ کہسار نظر آتے ہیں

    فضلِ باری سے گراں بار نظر آتے ہیں

    یہ جو صحرا گل و گلزار نظر آتے ہیں

    تیری رحمت ہی کے آثار نظر آتے ہیں

    رشکِ صد یوسفِ کنعاں ہے مدینے کا نِگار

    دو جہاں طالبِ دیدار نظر آتے ہیں

    تاج ہے ختمِ نبوت کا سرِ اقدس پر

    گرد انوار ہی انوار نظر آتے ہیں

    آج حسرت کی ہے تصویر قبا کی مسجد

    سونے سونے در و دیوار نظر آتے ہیں

    ان سیاہ فام فقیروں کو حقارت سے نہ دیکھ

    مجھ کو یہ صاحبِ اسرار نظر آتے ہیں

    رند تو رِند ہیں زمزم کی صبوحی پی کر

    زاہد خشک بھی سرشار نظر آتے ہیں

    حلق تانوسِ محمد پہ کٹانے والے

    کچھ جو ہیں تو یہی احرار نظر آتے ہیں

    بختِ بیدار مبارک ہو انہیں جن کو نفیسؔ

    خواب میں سیدِ ابرار نظر آتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے