نجف_اشرف زمیں پر گر نہ ہوتا
دلچسپ معلومات
منقبت درشان حضرت مولیٰ علی (نجف اشرف-عراق)
نجف اشرف زمیں پر گر نہ ہوتا
زمیں پر معدن گوہر نہ ہوتا
نجف گر مسکن سرور نہ ہوتا
زیارت گاہ پیغمبر نہ ہوتا
بجا ہے گر شہ صفدر نہ ہوتا
عروس دین کو زیور نہ ہوتا
سلیماں کو کہاں ملی وہ خاتم
نجف اشرف میں گر حیدر نہ ہوتا
سکندر کو نہ ملتی راہ حیواں
اگر شاہ نجف رہبر نہ ہوتا
نجف میں گر نہ کرتا خاک روبی
تو دامن مہر کا پر زر نہ ہوتا
اگر شاہ نجف رہتے عدم میں
کسی کو حکم حق باور نہ ہوتا
پیمبر لحمک لحمی نہ کہتے
اگر شاہ نجف ہمسر نہ ہوتا
اگر رجعت نہ کرتا تا قیامت
نمایاں پھر شہ خاور نہ ہوتا
اگر سر پر نہ ہوتا سایۂ شاہ
کبھی وارثؔ برہنہ سر نہ ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.