Font by Mehr Nastaliq Web

ان کا جلوہ سیرِ گلشن ہے بہ عنوانِ بہار

نسیم مصطفیٰ آبادی

ان کا جلوہ سیرِ گلشن ہے بہ عنوانِ بہار

نسیم مصطفیٰ آبادی

MORE BYنسیم مصطفیٰ آبادی

    ان کا جلوہ سیرِ گلشن ہے بہ عنوانِ بہار

    ہر کلی شاداب ہے ہر پھول ہے جانِ بہار

    آج بدلا ہے چمن کا رنگ آخر کس لیے

    آ رہا ہے کون گلشن میں بہ عنوانِ بہار

    یا علی تم سے ہے وابستہ بشر کی زندگی

    تم ہی ہو جانِ تمنا تم ہی ہو جانِ بہار

    آئینہ بلّغ نے آ کر اس کو واضح کر دیا

    گلشنِ توحید کا ہر پھول ہے جانِ بہار

    ذکرِ آلِ مصطفیٰ ہے ذکر ختم المرسلین

    گلنشِ ایماں کی خاطر ہے یہی جانِ بہار

    دستِ پیغمبر سے جب حیدر نے پائی ذوالفقار

    بن گئی وہ بہرِ گلزارِ عمل جانِ بہار

    لافتیٰ الا علی کہتا ہوا آیا ملک

    فاتحِ خیبر چلا جب لے کے سامانِ بہار

    دشتِ وحشت خیز مرقد سے ہمیں ہو خوف کیا

    حبِ آلِ مصطفیٰ ہے ساز و سامانِ بہار

    جس کی مرضی مرضیٔ خلاقِ عالم ہے نسیمؔ

    ہے شہنشاہِ مشیت اور سلطانِ بہار

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے